کوئی عیب


 ◄جب آپ مجھ میں کوئی عیب دیکھیں تو مجھ سے ہی کہیں کسی اور سے نہیں کیونکہ اسعیب کو مجھے ہی بدلنا ھے کسی اور نے نہیں ….!

◄یہ بات اگر مجھ سے کہیں گے تو نصیحت کہلائے گی اور آپ کیلئے اجر لکھا جائے گا کسی اور سے کہیں گے تو غیبت کہلائے گی اور آپ کیلئے گناہ لکھا جائے گا کیوں ہمیں اگر کسی کی برائی نظر آتی ہے تو ہم سب کو بتاتے ہیں سوائے اُس کے جس میں برائی موجود ہو …!

◄ہم ایک دوسرے کی بات کرنے میں ماہر ہیں ، بجائے ایک دوسرے سے بات کرنے میں ۔۔۔۔

◄مجھے ایک ھوٹل میں لکھا ھوا یہ جملہ بہت پسند آیا ….

اگر ہم سے راضی ھو تو ھماری بات کرو ،
اور اگر ہم سے راضی نہ ھو تو پھر ہم سے بات کرو ۔

◄تو کیوں نہ ہم بھی اپنا یہ اصول بنالیں تاکہ ھماری محفلیں غیبت سے پاک رہیں کیونکہ زندگی بہت مختصر قصہ ہے .
(مٹی سے – مٹی پر – مٹی میں) پھر ( حساب – یا ثواب – یا عتاب)

◄گناہ کرنے والوں کو حقارت سے نہ دیکھو اور نہ نیکیاں کم کرنے والوں کو اپنے سے کم سمجھو اور خود کی زیادہ نیکیاں اور نمازیں اور روزے وظائف وغیرہ پر خوش نہ ہو اور گھمنڈ نہ کرو کیونکہ نہیں پتا اللہ کے ہاں کون مقبول ہے اور کس کا عمل مردود اور کس کا خاتمہ اچھا ھوگا اور کس کا نعوذ باللہ برا ۔

نصیحت کرو بغیر فضیحت و رسوائی کے
اور شکوہ کرو بغیر کسی کو شرمندہ کئے